vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں 270 ملین ڈالر فراڈ، ملزم کا اعتراف جرم

0

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہری نے میڈیکل ادائیگیوں میں بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے، جس میں تقریباً 270 ملین ڈالرکے جعلی کلیمز جمع کرائے گئے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ فراڈ میڈی کیئر پروگرام میڈی-کیل کے ذریعے کیا گیا۔

حکام کے مطابق 66 سالہ پال رینڈل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 11 ماہ کے دوران مہنگی ادویات کے نام پر جعلی بل جمع کرائے، جن میں سے کئی ادویات نہ تو ضروری تھیں اور نہ ہی مریضوں کو فراہم کی گئیں۔ اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 178 ملین ڈالر سے زائد رقم حاصل کی گئی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے ایک فارمیسی کے ذریعے سستے اجزاء سے تیار کردہ ادویات کو مہنگے نرخوں پر ظاہر کر کے سرکاری پروگرام سے بھاری رقوم وصول کیں، جبکہ مریضوں کی معلومات حاصل کرنے اور نسخوں پر دستخط کروانے کے لیے غیرقانونی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔امریکی حکام کے مطابق ملزم نے جرم سے حاصل شدہ رقم سے جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر اثاثے خریدے، جن میں سے کئی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کو زیادہ سے زیادہ 30 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر شریک ملزمان بھی عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.