vosa.tv
Voice of South Asia!

عید کمیٹی نیوجرسی کا بیس واں سالانہ افطار ڈنر

0

عید کمیٹی نیوجرسی کے زیر ِ اہتمام بیس ویں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کی پرفارمنس نے سب کے دل موہ لیےاور ڈریم مولڈرز کا تخلیق کردہ مسجدِ اقصیٰ کے مشابہہ اسٹیج بیک گراونڈ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

عید کمیٹی نیوجرسی کے زیرِ اہتمام نجی  ہوٹل میں منعقدہ  بیسویں سالانہ افطار ڈنر اور کریسنٹ لائٹنگ میں نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ دیگر مذاہب کے افرادسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی ابتدا تلاوتِ کلام پاک سے کی گئی۔ عید کمیٹی نیوجرسی کے روح ِرواں خواجہ تمکین خطیب نے مہمانوں کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر علماء کرام نے  رمضان المبارک  کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔افطار ڈنر کی خاص بات مختلف اسکولوں کے  کمسن بچوں  پر مشتمل  گروپ کی شاندار فارمنس تھیں جنہوں نے حاضرین کے دل موہ لیے۔تقریب کی مناسبت  سے ڈریم مولڈر کا سٹیج   کے لیے  مسجدِ اقصیٰ سے مشابہہ بیک  گراونڈ شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا  جس سے  شرکا  کو  قبلہ اول  کو یاد رکھنے کا پیغام  بھی ملتا رہا۔افطار ڈنر میں اسمبلی وومن شمع  حیدر سمیت  مختلف امریکی سیاستدانوں اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔مقررین نے کمیونٹی کے کردار اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سراہا۔تقریب میں برگن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی شامل تھے۔ مہمانوں نے کمیونٹی کے اتحاد اور باہمی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران عمران خواجہ نے ڈاکٹر شکیل حسین احمد اور دیگر نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز بھی پیش کیے۔ یہ تقریب مختلف اسپانسرز کے تعاون سے ممکن ہوئی، جن کی بدولت بین المذاہب  ہم آہنگی   کا بہترین عملی مظاہرہ  دیکھنے کو ملا۔آخر میں مغرب  کی اذان دی گئی جس  کے بعد سب نے مل کر افطار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.