vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میراتھن کے فائنل لائن پر 350 مفت ٹکٹس دینے کا اعلان

0

 میئر زہران ممدانی نے یکم نومبر کو ہونے والی نیویارک سٹی میراتھن کے فائنل لائن پر گرینڈ اسٹینڈ کیلئے 350 مفت ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں دنیا بھر سے 60 ہزار رنرز شرکت کریں گے۔

 حکام کے مطابق یہ مفت ٹکٹس نیویارک روڈ رنرز کے تعاون سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے، جس کیلئے رجسٹریشن 26 اکتوبر رات 11:59 بجے تک کھلی رہے گی، اور ہر فاتح کو زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹس ملیں گی۔ حکام کے مطابق قرعہ اندازی میں حصہ لینے کیلئے عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونا لازمی ہے، تاہم دوسرا ٹکٹ کسی بھی عمر کا شخص استعمال کرسکتا ہے۔ عام طور پر فائنل لائن کے ٹکٹس کی قیمت 55 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال میراتھن کا روٹ 15 سال میں پہلی بار تبدیل کیا گیا ہے، جس میں مٹ ہیون کے علاقے میں موڑ کم کیے گئے ہیں تاکہ مقامی رہائشیوں اور کاروباروں پر اثر کم ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.