vosa.tv
Voice of South Asia!

آبنائے ہرمز کی بندش سے کیا اثرات ہوں گے؟

0

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی جانب سے اہم عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان نے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اس مصروف سمندری راستے پر طویل عرصے تک رکاوٹ برقرار رہی تو اس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے۔

یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی سپلائی کے لیے انتہائی اہم ہے، جہاں سے روزانہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور 30 فیصد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) گزرتی ہے۔ اس راستے کی بندش کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہوگی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور امریکہ، یورپ اور ایشیائی ممالک سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے درمیان واقع ایک تنگ سمندری پٹی ہے، جس کے ذریعے روزانہ لاکھوں بیرل تیل اور اربوں ڈالر مالیت کا تجارتی سامان منتقل ہوتا ہے۔ اگر یہاں کشیدگی بڑھتی ہے یا بحری آمد و رفت معطل ہوتی ہے تو عالمی تجارت، شپنگ اخراجات اور سپلائی چین بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔دوسری جانب اس صورتحال سے خود ایران کو بھی معاشی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے تیل کی برآمدات بھی اسی راستے سے ہوتی ہیں۔ خطے میں پہلے سے موجود بین الاقوامی بحری اتحاد اور امریکی بحریہ کی موجودگی کے باعث کسی بھی ممکنہ بندش پر عالمی سطح پر فوری ردعمل اور عسکری کشیدگی میں اضافے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.