نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہری ترقی اور سستی رہائش کے شعبے میں اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
زوہران ممدانی نے سائیڈیا شرمین کو سٹی پلاننگ کمیشن کی چیئرپرسن اور محکمہ شہری منصوبہ بندی کی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایرک اینڈرلن کو ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر اور ایڈتھ ہسو چین کو بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر برقرار رکھا گیا ہے۔سائیڈیا شرمین پہلے شہر کی چیف ایکویٹی آفیسر رہ چکی ہیں اور شہری منصوبہ بندی، کمیونٹی ترقی اور معاشی انصاف میں دو دہائیوں سے زائد تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت متعدد اداروں میں رہائشی منصوبوں اور کمیونٹی شمولیت پر کام کر چکی ہیں۔محکمہ شہری منصوبہ بندی میں شرمین اور ایڈتھ ہسو چین شہر کی طویل مدتی ترقیاتی حکمت عملی کی نگرانی کریں گی، جس میں علاقوں کی منصوبہ بندی، زمین کے استعمال، زوننگ اصلاحات اور سرکاری اراضی پر تیزی سے سستی رہائش کی تعمیر شامل ہے۔ یہ محکمہ اقتصادی ترقی، ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں ایسے وقت کی گئی ہیں جب شہر کو رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق نئی قیادت کا مقصد سستی گھروں کی فراہمی میں تیزی لانا، منصفانہ رہائشی مواقع کو فروغ دینا اور نیویارک کو متوسط اور محنت کش طبقے کے لیے زیادہ قابلِ رہائش بنانا ہے۔