vosa.tv
Voice of South Asia!

رمضان المبارک کی آمد، نیویارک میں مستحق خاندانوں میں راشن باکسز تقسیم

0

امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے رمضان المبارک کی آمد پر اسلامک ریلیف یو ایس کے ساتھ مل کر رمضان فوڈ باکسز تقسیم کردئیے
امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے رمضان المبارک کی آمد پر ہر سال کی طرح اس سال سفید پوش گھرانوں کی مدد کے لیے اسلامک ریلیف آف کے تعاون سے تیرہویں سالانہ راشن باکس کی تقسیم   کی تقریب  منعقد کی۔۔ اے سی ایم ڈبلیو کے جنرل سیکرٹری  احمد لطیف نے تلاوتِ کلامِ پاک سےابتدا کی۔رمضان فوڈ باکسز صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ غیر مسلم گھرانوں میں بھی بلا تفریق  تقسیم کیے گئے۔امریکن کونسل آف منارٹی وومن  کی چیئر پرسن بازہ روحی نے کہا کہ امریکا  میں  بڑھتی ہوئی  مہنگائی سے  متوسط اور کم  آمد ن طبقہ شدید متاثر ہوا ہے ، ہم  خوش نصیب ہیں کہ پروردگار نے ہمیں بانٹنے  والوں  میں شمار کیا، اس سال 500رمضان فوڈ باکسز  تقسیم کر رہے ہیں۔ فوڈ باکس کی تقسیم  کے دوران میڈیکل ہیلتھ سے   منسلک کیمپ  بھی  لگائے گئے تھے ۔اس موقع پرنیویارک  سٹی کے کمپٹرولر آفس سے  بروکلین بورو  کے ڈائریکٹر ایڈسن نے کمیونٹی کو رمضان   کی مبارکباد دی ۔ ان  کا کہنا تھا کہ اے سی ایم ڈبلیو اور اسلامک  ریلیف یو ایس اے کی بلا تفریق  کمیونٹی سروسز کسی  سے ڈھکی چھپی نہیں ۔مسلمان  اور باالخصوص پاکستانی امریکن کمیونٹی   ہمیشہ   ضرورت مندوں  کو یاد رکھتے ہیں۔بازہ روحی کی قیادت میں انکی محنتی اور مخلص ٹیم  نے  سینکڑوں افراد میں ضروری اشیاء تقسیم کیں  اور تمام امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔اے سی ایم ڈبلیو کا ماننا ہے کہ وہ بلا تفریق رنگ  ونسل کے  انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.