سعودی عرب: انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے زیرِ اہتمام میوزیکل نائٹ
سعودی عرب میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے زیرِ اہتمام میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
دارالحکومت ریاض میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں سندھی فوک گلوکار زامین علی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور معروف فوک گیت پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ ان کی پرفارمنس پر شرکاء جھومنے اور داد دینے پر مجبور ہوگئے۔اس موقع پر فورم کے صدر غلام قادر ملاح، ذیشان قاضی اور حفیظ شیخ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا وہ خطہ ہے جس کی ثقافت، تہذیب اور روایات صدیوں پرانی ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانی اپنی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرکے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دے رہے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ایسے ثقافتی پروگرام بیرونِ ملک پاکستانیوں کو اپنی ثقافت سے جوڑنے اور پاکستان کے رنگ دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میوزیکل نائٹ میں شرکاء نے سندھی ثقافت، موسیقی اور روایتی گیتوں سے بھرپور محظوظ ہوتے ہوئے پروگرام کو خوب سراہا