vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنرکیتھی ہوکل اورمسلم کمیونٹی کے درمیان میٹ اینڈ گریٹ 18 ستمبرکوہوگی

0

فرینڈز آف پاتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور مسلم کمیونٹی کے درمیان میٹ اینڈ گریٹ 18ستمبر کو ہوگی۔

نیویارک میں انتخابی گہما گمی کے دوران مسلمان ووٹرز کو جزوی  طور پر نفرت انگیز اور اسلام مخالف مہم کا سامنا ہے۔ لانگ آئی لینڈ کی مسلم کمیونٹی   نےگورنر کیتھی ہوکل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کی تیاری کرلی۔ فرینڈز آف  پاتھ  کے زیر اہتمام ہِکس وِل میں 18 ستمبر جمعہ کو دوپہر ڈھائی سے ساڑھے تین بجے تک مارکی آن برآڈوے میں گورنر کیتھی ہوکل  کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔منتظمین  میں شامل پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت غلام سرور،علی محمداور محمد اشرف اعظمی کے مطابق اس ملاقات میں مسلم کمیونٹی کے ووٹرز حالیہ انتخابی مہم میں کچھ  اُمیدواروں کی  طرف سے نفرت انگیز سیاست اور اسلامو فوبیا  کو  بڑھاوا  دینے سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ سیاست میں اختلا ف کا حق سب کو حاصل  ہے لیکن نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ۔منتظمین نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میٹ اینڈ گریٹ میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں  تاکہ گورنر کو موجودہ انتخابی اور سیاسی صورتحال سے بہتر اور موثر انداز میں آگاہ کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.