vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: خواتین کے لیے میلاد النبی  کی  پر نور محفل کا اہتمام 

0

نیویارک میں  نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل  اور کونسل آف پیپلز  آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین کے لیے میلاد النبی  کی  پر نور محفل کا اہتمام کیا گیا۔نامور ثنا خواں اور نعت خوانوں نے   حمدو نعت  پیش کرکے  حاضرین کے دلوں کو  منور کیا۔

بروکلین  کے علاقے کونی آئی لینڈ ایو نیو پر  نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل  اور کونسل آف پیپلز  آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین کے لیے  منعقدہ  محفلِ میلاد  کے آغاز پر مس طاہر  نے تلاوتِ کلا مِ پاک اور مسزرافعہ سلیمان  نے  حمدِ  باری تعالیٰ پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔روحانیت سے بھرپور اس با برکت محفل   میں خواتین کی    کثیر  تعداد  شریک ہوئی ۔نامور ثنا خواں نجمہ راجپوت نے اپنی پرسوز آواز میں حمد و نعت پیش کر کے شرکا کے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کیا۔تقریب کا اہم جزو سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنا تھا۔ اس سلسلے میں سونیا عامر، نیو لائف منارٹی  ہیومن  رائٹس  کونسل کی  سربراہ راحیلہ اسلم اور مس طاہرہ نے سیرتِ طیبہ پر  روشنی ڈالی۔ مقررین نے رواداری، اور باہمی اتحاد کی تعلیمات پر زور دیا۔ شرکا کو  تلقین کی آپ ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں ۔میلاد کے شرکا  نعتیہ کلام سنتے ر ہے اور   اپنے دلوں کو درودو سلام  سے  منور  کرتے رہے ۔اس موقع پر پروین اشرف نے  سیرت النبی پر  روشنی ڈالی  جبکہ کوپو کی طرف سے  فاطمہ کاظمی نے   باہمی رواداری، اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنے پر زور دیا۔میلادِ النبی کی محفل میں  مس    رشیدہ  بطور مہمان ِ خصوصی شریک ہوئیں   جنھوں نے قصیدہ  بردہ شریف  پیش کیا جبکہ  صائمہ  جہاں نے صائمہ  جہاں نے بھی  بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول  نچھاور کیے۔میلاد  النبی  کی  محفل میں  نعت   اور منقبت کے ساتھ  ساتھ درود و سلام  کثرت  سے  پڑھا گیا۔ آخر میں  قبل  مس رشیدہ  نے امتِ مسلمہ کی  ترقی و خوشحالی،  امن و امان  اور سلامتی  کے لیے دعا کرائی ۔۔محفل کے اختتام پر   راحیلہ اسلم نے  ہر مہینے کی  پہلی  جمعہ کو  نیولائف کے د فتر میں  درس منعقد کرنے کا اعلان کیا ، اس موقع پر  میلاد النبی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیااور شرکا کی مختلف  انواع اقسام کے کھانوں سے  تواضع کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.