vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کی پروقار تقریب

0

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1965ء کی جنگِ ستمبر کے بہادر شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جبکہ 1965ء کی جنگ کے حوالے سے ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے اپنے خطاب میں جنگِ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک افواج کی قربانیوں اور ملکی دفاع میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، عزم اور یکجہتی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔سید مصطفیٰ ربانی نے پاک افواج کی تاریخی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حالیہ معرکۂ حق، بنیان المرصوص کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان سفارتی ذرائع کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.