امریکا میں غیر ملکی سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کا نیا قانون نافذ
نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکا میں پیدا ہونے والے بعض ایسے بچوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے جن کے والدین میں سے کم از کم ایک غیر ملکی حکومت کا ملازم ہو اور دونوں والدین امریکی شہری نہ ہوں۔
ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق نئے عبوری حتمی ضابطے کے تحت اہل بچوں کو امریکا میں قانونی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کے لیے رجسٹر ہونے کا موقع دیا جائے گا۔نئے قانون میں پہلے سے موجود ضابطے میں تبدیلی کرتے ہوئے "ایف ڈی او”کی اصطلاح کو وسیع کرکے "ایف جی ای” کر دیا گیا ہے۔
امریکا میں تعینات بعض غیر ملکی سفارتی اہلکار، سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے مخصوص ملازمین، غیر ملکی حکومت کے سرکاری حیثیت میں کام کرنے والے افراد اور بعض بین الاقوامی تنظیموں کے ملازمین شامل ہوں گے۔تاہم ذاتی ملازمین یا غیر ملکی حکام کے اٹینڈنٹس، بعض سرکاری ملکیتی کمپنیوں کے ملازمین، تیسرے ممالک کے شہری، مخصوص کنٹریکٹرز اور ذاتی حیثیت میں امریکا آنے والے غیر ملکی سرکاری ملازمین اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے فارم I-485 اور دیگر متعلقہ امیگریشن فارمز میں بھی تبدیلیاں کی ہیں تاکہ نئے ضابطے کے مطابق درخواستیں وصول کی جا سکیں
یہ عبوری قانون 4 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہے اور ان بچوں پر لاگو ہوگا جو اس تاریخ یا اس کے بعد امریکا میں پیدا ہوں گے۔تاہم کاسا ڈوٹ وی ڈوت ٹرمپ کیس میں جاری عدالتی حکمِ امتناع کے باعث ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اس قانون کو اس مقدمے میں شامل افراد پر فی الحال نافذ نہیں کرے گا، جب تک حکومت عدالتی حکم سے ریلیف حاصل نہیں کر لیتی۔