vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:اسکول تعطیلات ختم، بیک ٹو اسکول پروگرام جاری

0

نیویارک میں  موسم  گرمی کی اسکول  تعطیلات ختم ہونے پر  بیک ٹو اسکول پروگرام کا سلسلہ  جاری ہے۔ امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے  اپنے اٹھارویں سالانہ بیک ٹو اسکول  پروگرام کے تحت   سینکڑوں  بچوں میں   اسکول  بیگ اور سپلائز تقسیم کردی۔  

 نیویارک میں امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اسکول کھلنے پر اٹھارواں سالانہ بیک ٹو اسکول پروگرام شروع کیا ۔اس  ضمن  کونی آئی لینڈ ایونیوپر اپنے دفتر کے باہر بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے۔امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئرپرسن بازہ روحی کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے کئی سال قبل  بیک ٹو اسکول پروگرام شروع کیا تھا جو اب ہرسماجی تنظیم کے لیے ایک لازمی جز سا بن گیا ہے۔۔تقریب  میں  اے سی ایم ڈبلیو کے  جنرل سیکریٹری  احمد  لطیف،   ایونٹ کوآرڈینیٹر  منیجر  مہوش  فاطمہ  اور دیگر بھی شریک رہے ۔بیک ٹو اسکول پروگرام کا سن کر بچے اپنے والدین کے ہمراہ چلے آئے، خوبصورت رنگوں سے مزید بیگ اور سپلائز ملی تو ان کی خوشی دگنی ہوگئی۔ تقریب میں امریکی آفیشلز کے نمائندے، تنظیم کے ارکان اور دیگر والنٹیئرز نے بھی حصہ لیا۔ اس سماجی سرگرمی  میں اے سی ایم ڈبلیو کو  ہیلتھ فرسٹ کا تعاون بھی حاصل رہا۔  والنٹیئرز کا کہنا تھا کہ  بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر جو دلی خوشی، مسرت اور اطمینان محسوس ہوا ہے، اس کا اظہار لفظوں میں  مشکل ہے۔والدین کا کہنا  تھا کہ مہنگائی  کی وجہ سے اخراجات  کا  بوجھ  بڑھ گیا ہے ایسے میں   سماجی  تنظیموں کی طرف سے بچوں  کی بنیادی  ضروری اشیا  کی فراہمی    کی جس قدرستائش کی جائے وہ کم ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.