vosa.tv
Voice of South Asia!

قدرتی آفات میں پھنسے افراد کے  لیے  سائبورگ کا کروچ تیار 

0

آسٹریلوی سائنس دانوں نےخصوصی کیمروں اور انجیکشن کے آلات   سے لیس  ان کا کروچز کو  تیا ر کیا ہے ،جو  قدرتی آفات میں پھنسے افراد  تک ادویا ت   فراہم کر یں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کوپیرا بورگز کا نام دیا گیا ہے۔اگرچہ ان کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کیے گئے ہیں جنہیں دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔محققین کے مطابق یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں ،جبکہ تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جبکہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان سائبورگ کاکروچز کو زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.