vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: 95 ملین ڈالر میڈیکیئر فراڈ، ڈاکٹر پر فردِ جرم

0

امریکا کی ریاست نیواڈا میں 74 سالہ ڈاکٹر اسٹیفن ڈوبن پر میڈیکیئر سے 95 ملین ڈالر کے مبینہ فراڈ کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزم نے بزرگ مریضوں، حتیٰ کہ ہاسپِس کیئر میں موجود افراد، پر طبی ضرورت کے بغیر مہنگے زخموں کے علاج میں استعمال ہونے والے ایمنیوٹک ایلوگرافٹس لگائے اور جعلی بلوں کے ذریعے میڈیکیئر سے ادائیگیاں وصول کیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غیر قانونی کمیشن اور رشوت کے عوض یہ طبی مصنوعات حاصل کیں، جبکہ جعلی میڈیکل ریکارڈ تیار کرکے علاج کو ضروری ظاہر کیا۔ اس فراڈ کے نتیجے میں میڈیکیئر نے 54 ملین ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ غیر قانونی آمدن سے کروڑوں ڈالر مالیت کی لگژری یاٹس بھی تعمیر کروائیں۔ڈاکٹر اسٹیفن ڈوبن پر ہیلتھ کیئر فراڈ کی سازش اور فراڈ کے پانچ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.