vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیلپنگ ہینڈ کا پاکستان میں جدید فری نیورولوجیکل ٹیچنگ اسپتال بنانے کا اعلان

0

امریکی فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ نے پاکستان میں پہلے جدید ترین فری نیورولوجیکل اسپتال کو توسیع دینے اور اسے جدید ترین ٹیچنگ اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ منصوبے کی وسعت پر ساٹھ ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

کائنڈآر کراچی کے بانی اسلامک سرکل آف نارتھ امریکاکے مرکزی رہنما ڈاکٹر محسن انصاری نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ معذور مریضوں کے اس پہلے جدید ترین اسپتال میں اب تک آٹھ ملین ڈالر کے اخراجات سے جدید ترین سہولت بلکل مفت فراہم کی جارہی ہے اور اس کے جاری اخراجات کے لیے اس ہفتے امریکا میں ایک ملین ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔ڈاکٹر محسن انصاری نے بتایا کہ پاکستان میں ایک کروڑ مریض مختلف وجوہات کی بنا پر معذور ہیں جن کے لیے کوئی اسپتال نہیں تھا، ہلپنگ ہنڈ نے مانسہرہ کے مقام پر ملک کا پہلا بیورو اسپتال بنایا جو اب ٹیچنگ اسپتال   بھی ہے ۔ڈاکٹر محسن انصاری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکن اپنے ملک کا حق ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا نے اس سلسلے میں بڑا موثر کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.