vosa.tv
Voice of South Asia!

ممدانی کی مختصر ڈاکیومنٹری جاری، کرایہ داروں کی جدوجہد کو اجاگر کر دیا

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے "دی یونین آف پنیکل ٹیننٹس: اے شارٹ ہسٹری آف این وائی سی ہاؤسنگ” کے عنوان سے ایک مختصر ڈاکیومنٹری جاری کردی، جس میں پنیکل گروپ کی ملکیت میں رہنے والے تقریباً 100 عمارتوں کے کرایہ داروں کی اجتماعی جدوجہد اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ڈاکیومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ یونین آف پنیکل ٹیننٹس (UPT) نے 93 عمارتوں کے رہائشیوں کو منظم کرکے گھروں کی مرمت، کرایوں کے بقایاجات کی معافی اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔انتظامیہ کے مطابق عمارتوں کے نئے مالکان نے 3 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مرمت کرانے اور کرایہ داروں کے بقایا کرایے معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ بہتر لیز، معیاری مرمت اور دیگر حقوق کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔میئر آفس کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکیومنٹری شہر میں کرایہ داروں کو منظم کرنے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں خصوصی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.