امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ ایران کے منجمد فنڈز سے کیا جائے گا جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل 13ویں رات بھی فضائی حملے جاری رہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہو سکتا ہے اور ایران کے منجمد فنڈز سے ادائیگی ہی منصفانہ راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے نقصانات ایران کے منجمد فنڈز سے پورے کیے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل 13ویں رات بھی جاری رہا۔