vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ہزاروں افراد کا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف احتجاج 

0

امریکا بھر میں آج ہزاروں افراد نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیوں، ووٹر حقوق کے تحفظ اور مصنوعی ذہانت کے بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے خلاف آواز بلند کی۔رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں درجنوں "ICE Out” ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں حالیہ دنوں امیگریشن اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے انصاف اور آئی سی ای کی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ادھر، AI ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے خلاف بھی امریکا کی 40 ریاستوں میں 100 سے زائد احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبے مقامی آبادی، ماحولیات اور قدرتی وسائل پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تینوں مسائل آئندہ مڈ ٹرم انتخابات میں امریکی سیاست کے اہم ترین موضوعات بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.