vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:انجمن غوثیہ کا 23 اگست  بروز اتوار کو   جشنِ عید میلاد النبی منانے  کا  اعلان

0

انجمنِ غوثیہ کے بانی   اور سربراہ  پیر سید صفدر حسین شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں  تنظیم کے عہدیدران، ممبران ،  تاجر     برادری اورکمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر  نعت خوانوں نے بارگاہ رسالتﷺ میں نذرانہ ِ عقیدت پیش کیے۔

شرکا سے خطاب میں پیر سید صفدر حُسین شاہ   اور د یگر علما کرام نے جلوس کی تیاریوں،انتظامات اور روٹ کی  تفصیل بتاتے  ہوئے 23 اگست  بروز اتوار کو   جشنِ عید میلاد النبی منانے  کا  اعلان   کیا۔ان کا کہنا تھا  کہ پرودرگار  نے اپنے محبوب کی محبت میں کائنات بنائی، سرورِ کونین کی ولادت کی خوشی منانا باعثِ سعادت ہے۔اس موقع پر   پیر سید  صفدر شاہ کے  بیٹے  شیراز صفدر شاہ اور کمیونٹی  رہنما شیخ اشفاق کا  کہنا تھا کہ پوری کمیونٹی   جلوس میں بھرپور شرکت کرے اورہم سب کو یہ کوشش  کرنی چاہیے کہ  میلاد النبی کے جلوس کو مزید  منظم و  بہتر  بنائیں ۔مشاورتی اجلاس کے شرکاء نے جلوس کے انتظامات کو مزید  بہتر  بنانے کے  لیے  تجاویز اور مشورے دیے۔ مقررین  نے یہ پیغام دیا کہ جلوس کے شرکا   وقت کی  پابندی کے سا تھ  نظم و ضبط  پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں اور اتحٖاد و اتفاق اور رواداری  کو فروغ دیں۔اس موقع پر قصیدہ بردہ شریف ،مزید  نعتیہ کلام اور سلام بھی پیش کیا گیا  جس نے تقریب میں سماں باندھ دیا۔23 اگست بروز اتوار صبح  نو  بجے ایونیو ایچ سے شروع ہونے والے جلوس کے شرکا کے لیے ناشتہ کے اہتمام کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر  نذرو نیاز کا بھی اہتمام ہوگا۔آخر میں  پیر سید امیر حسین نے شاہ  دعا کرائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.