vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: معذور طلبہ کے تحفظ سے تعلق معاہدہ

0

امریکی محکمہ انصاف نے مشی گن کے مونٹکالم ایریا انٹرمیڈیئیٹ اسکول ڈسٹرکٹ کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کی تحت معذور طلبہ کے خلاف امتیازی سلوک پر خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔

امریکی محکمہ انصاف اور اسکول ڈسٹرکٹ کی تحقیق کے مطابق، اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک مخصوص مدت کے دوران معذور بچوں کو 2,400 سے زائد بار ذہنی اور جسمانی طور پر نقصان پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض اوقات ان ہنگامی طریقوں کو بطور سزا استعمال کیا گیا جبکہ اصل معاملہ محض کلاس میں نظم و ضبط سے متعلق تھا۔ لیکن طے کیے گئے نئے معاہدے کے تحت، اسکول ڈسٹرکٹ فوری طور پر ذہنی اور جسمانی تحفظ فراہم کرے گا اور معذور طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی خدمات کو بہتر بنائے گا۔ محکمہ انصاف کے سول رائٹس ڈویژن کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیٹ ڈھلوں نے کہا کہ "معذور طلبہ کو کسی بھی قسم کے جسمانی یا ذہنی نقصان کے خطرے میں ڈالنا ناقابل قبول ہے۔” مغربی مشی گن کی قائم مقام امریکی اٹارنی الیکسس ایم سینفورڈ نے معاہدے کو معذور بچوں کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں معذور طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر نظر رکھنے اور اصلاحی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.