حمزہ اکرم نے ولیج آف ہیولیٹ ہاربر کے ٹرسٹی کے عہدے کا حلف اٹھالیا
ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی امریکن فارماسسٹ حمزہ اکرم نے ولیج آف ہیولیٹ ہاربر کے ٹرسٹی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
نیویارک لانگ آئی لینڈ میں ولیج آف ہیولیٹ ہاربر کے ٹرسٹی منتخب شدہ فارماسسٹ ڈاکٹر حمزہ اکرم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر حمزہ اکرم گزشتہ ماہ بلامقابلہ ہیولیٹ ہاربر ٹرسٹی منتخب ہوئے تھے ، بحیثت مسلمان انہوں نے اپنے عہدہ کا حلف قرآن پاک پر اٹھا یا ، حلف براداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی ، ڈاکٹر حمزہ اکرم ناساو کاونٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوئزر چوہدری اکرم کے صاحبزادے اور کاونٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کے بھائی ہیں ، ڈاکٹر حمزہ اکرم ولیج آف ہیولیٹ ہاربر کے چار کے لئے ٹرسٹی منتخب ہوئے ہیں ، حمزہ اکرم کا کہنا ہے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے ، دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ڈاکٹر حمزہ اکرم کو ٹرسٹی منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔