vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی: اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد زخمی

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں سنگل انجن والا اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق، سیسنا 208 بی ماڈل طیارہ، جس میں 15 افراد سوار تھے، ولیم اسٹاؤن کے کراس کیز ایئرپورٹ سے شام 5 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوا، لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد رن وے کے قریب جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائلٹ نے پرواز کے دوران انجن میں خرابی کی اطلاع دی لیکن لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ گر گیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایمرجنسی عملے نے جائے وقوعہ سے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔ طیارہ ارنے ایوی ایشن ایل ایل سی کی ملکیت ہے اور اسکائی ڈائیو کراس کیز کمپنی کے زیر استعمال تھا۔ ایف اے اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے باوجود تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.