vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی:نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 16 سالہ فٹبال کھلاڑی قتل

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے ارونگٹن میں نامعلوم شخص نے ایک 16 سالہ ہونہار فٹبال کھلاڑی زیاڈ کُک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، زیاڈ کُک کو نیوارک میں بروکڈیل ایونیو پر اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنے دادا کے گھر کے باہر ایک دوست کے ہمراہ کھڑا تھا۔ فائرنگ میں کُک کا 17 سالہ دوست زخمی ہوا جبکہ زیاڈ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ زیاڈ کُک ارونگٹن ہائی اسکول کی فٹبال ٹیم "بلو نائٹس” کا اسٹار کھلاڑی تھا۔ اسکول پرنسپل فاریل مانگن کے مطابق زیاڈ ایک مثالی طالبعلم تھا جس کا طرز عمل ہر لحاظ سے قابلِ تقلید تھا۔ تعزیتی تقریب میں زیاڈ کی والدہ رانیشہ بیل نے بھی شرکت کی، ٹیم کی جانب سے انہیں زیاڈ کی فٹبال جرسی پیش کی گئی، جسے وہ آئندہ تمام میچوں میں پہن کر میدان میں موجود رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ارونگٹن اسکول ڈسٹرکٹ کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اپریل واس نے اپنے بیان میں کہا کہ زیاڈ نہ صرف اپنی صلاحیتوں بلکہ اپنے اخلاق، خلوص اور مسکراہٹ کی وجہ سے بھی سب میں مقبول تھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور تاحال کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.