vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن ڈی سی میں ڈیلیوری وین میں آتشزدگی

0

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایمیزون کی ایک ڈیلیوری وین اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ آرلنگٹن، ورجینیا میں کلارک اسٹریٹ ایس اور 23ویں اسٹریٹ ساؤتھ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سیاہ رنگ کی پیٹرول سے چلنے والی مرسڈیز بینز اسپرنٹر وین آگ پکڑ گئی۔ آرلنگٹن فائر ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز (ای ایم ایس) کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وین میں آگ انجن کی ایک خرابی کے باعث لگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایمیزون کے پیکجز متاثر ہوئے ہیں۔ آگ نے قریبی جھاڑیوں کو تو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن قریبی عمارتیں محفوظ رہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.