vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایڈمز کا سینٹرل پارک میں عوامی تحفظ کے لیے نیا منصوبہ پیش

0

نیویارک(یب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے "سینٹرل پارک کنزروینسی پارٹنرشپ” کے نام سے ایک نیا بین الاداراتی اقدام متعارف کروایا ہے جس کا مقصد سینٹرل پارک اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، یہ منصوبہ میئر کی جاری "کمیونٹی لنک” مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت پارک میں غیرقانونی وینڈنگ، بغیر لائسنس رکشہ سروسز، شور و غل اور دیگر سماجی مسائل کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ میئر نے کہا شہر کے پارکس انڈ ریکریشن ڈیپارٹمنٹ اور NYPD کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ NYPD کی جانب سے رواں سال اب تک 460 چالان جاری کیے گئے ہیں جبکہ سنٹرل پارک پریسنکٹ میں جرائم کی شرح میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایڈمز کا کہنا ہے کہ شراکت داری میں کنزروینسی کی جانب سے نیا "رینجر کور” بھی متعارف کروایا گیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن پارک میں تعینات ہوگا۔ یہ رینجرز براہِ راست کارروائی نہیں کریں گے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر پارک کے قواعد پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ میئر کے دفتر کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے جو غیرقانونی رکشہ آپریٹرز کے خلاف مسلسل کارروائی کرے گی۔ ساتھ ہی عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے معلوماتی مواد بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ قانونی رکشہ سروسز کی پہچان اور شکایت کا طریقہ جان سکیں۔ اس منصوبے میں مختلف سرکاری ادارے، مقامی کمیونٹی بورڈز اور ثقافتی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد سینٹرل پارک کو ایک محفوظ، صاف ستھرا اور خوشگوار تفریحی مقام بنانا ہے جہاں شہری اور سیاح یکساں طور پر اطمینان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.