vosa.tv
Voice of South Asia!

فلم ’’ لَوو گرو‘‘ کی نیویاک میں پروموشن، ماہرہ خان نے اونیجا کو گلے لگایا

0

پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید  نے  اپنی نئی فلم لوو گرو کی نیویارک میں پروموشن کردی۔ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار نیویارک میں ہی ملے تھے ۔فلم لوو گرو عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹر ی کے چکمتے دمکتے ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی  نئی  فلم لو و گرو کی پروموشن کے لیے امریکا میں قیام  پذیر ہیں۔گزشتہ روز نیویارک کے  مقامی سینٹر میں فلم کی لانچنگ  تقریب منعقد ہوئی ۔فلم  کے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئین ماہرہ خان کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ حاضرین کے سوالوں کے جواب میں دونوں فلم اسٹار کا کہنا تھا کہ نیویارک آکر بہت خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ ہم پہلی با ر اسی شہر میں ملے تھے۔

فلم کی پروموشن کے  لیے ماہرہ خان اور ہمایوں  سعید نے ٹائمز اسکوائرپر   منفرد انداز میں واک  کی، اس دوران اپنے مداحوں سے بھی  ملے،اس دوران  بڑی اسکرین اور ٹرکس پر ان کی فلم لو و گرو کا ٹریلر چلا جو سب کی توجہ کا مرکز  بن گیا،لانچنگ  ایونٹ میں  ایک سوال کے جواب ہمایو ں سعید کا کہنا تھا  کہ ان خواہش ہے ایک سال میں دس فلمیں  بنائیں ۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی  فلم پروموشن میں پاکستانی نوجوان کی محبت میں  گرفتار خاتون  اونئیجا   بھی  نظر آئیں۔ شرکاٗ   اونیجا کو دیکھ  نہ صرف حیران ہوئے بلکہ  ان  کے ساتھ  تصویریں بھی بنوائیں۔قبل ازیں حاضرین سے گفتگو میں  ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے کئی دلچسپ  واقعات سنائے۔ایک سوال پر ہمایوں سعید کا کہنا  تھا کہ انسان کو  ایک سے زیادہ بار بھی محبت ہوسکتی ہے اور  ہوجاتی ہے

فلم کی پروموشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ممتاز شخصیت بھی شریک  تھیں۔اس موقع  ایونٹ آرگنائزر آصف جمال نے نمایاں شخصیات کا فلم اسٹارز سے تعارف کروایا، ان کا کہنا تھا کہ  لوو گرو ہمارے ملک کی فلم ہے ، ہم  نے اسے کامیاب بنانا ہے ۔فلم  لو و گرو کی پرومشن اور  لانچنگ  ایونٹ  میں  شریک حاضرین نے فلمی ستاروں سے  ان کے پسندیدہ کردار اور  فلم انڈسٹر ی سے جڑے کئی سوالات  بھی کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.