بروکلین: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ بروکلین کے علاقے ایسٹ نیویارک میں رات 10 بجے کے قریب نیو جرسی ایونیو پر ایک گھر کے سامنے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دو شہریوں کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا، ایک نوجوان کو پیٹ میں گولی لگی جبکہ 18 سالہ لڑکی کو بازو میں گولی ماری گئی تھی۔ دونوں کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ لڑکی کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے تاحال کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔