vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میئر کی ذہنی بیماری سے متاثرہ افراد کے لیے مدد کی اپیل

0

نیویارک(ویب ڈسیک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر، ریاست اور وفاقی سطح کے منتخب نمائندوں کو سب وے نظام میں شدید ذہنی بیماری سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کام کرنے والی پی اے ٹی ایچ ٹیموں کے ساتھ رات کے دوروں میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق یہ ٹیمیں ایسے افراد سے رابطہ قائم کرتی ہیں جو اپنی ذہنی حالت کے باعث مدد حاصل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں اور انہیں متعلقہ نگہداشت و خدمات سے جوڑنے کا کام انجام دیتی ہیں۔ حالیہ دنوں ریاستی قانون سازوں نے نیویارک اسٹیٹ کے ان وولنٹری کمیٹمنٹ قانون میں اصلاحات کی منظوری دی ہے جن کے تحت ایسے افراد کو علاج فراہم کرنا ممکن ہو گیا ہے جو اپنی بیماری کو تسلیم نہیں کرتے۔ میئر ایڈمز نے ان اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس مشن پر ابتدائے دور سے عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فرد اپنی ذہنی بیماری کی شدت کی وجہ سے خود فیصلہ کرنے سے قاصر ہو تو اسے علاج سے محروم رکھنا ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہوگا۔ میئر نے کہا کہ بعض حلقوں کی تنقید کے باوجود انتظامیہ نے اس پالیسی پر ثابت قدمی سے عمل کیا ہے اور اب وقت ہے کہ دیگر منتخب نمائندے بھی اس عمل کو خود مشاہدہ کریں تاکہ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو اور اجتماعی تعاون کے ذریعے شہر کے کمزور ترین شہریوں کو ضروری طبی مدد فراہم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.