vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے جہاز کی مفت ٹکٹ کے لیے ایپ لانچ کردی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  غیر قانونی تارکین وطن کو  ایک بار پھر ازخود وطن چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے ،امریکی صدر نے ازخود ملک بدری کے حکم نامے پر بھی دستخط کردئیے ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کے لئے فون ایپ بھی متعارف کرادی گئی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے  غیر قانونی تارکین وطن کے لئے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں، جو ازخود ملک بدری اختیار کریں گے ان کو مفت ٹکٹ ار بونس دیا جائے گا، امریکی صدر کا کہنا تھا  ہم نے غیر قانونی تارکین  کےلئے ایک ایپ سی بی پی ہوم متعارف کرائی ہے جس کے تحت  بونس بھی ملے گا اور فری ٹکٹ بھی دیا جائے گا،  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یہ ازکود ملک بدری پروگرام امریکن کے ٹیکس نادہندگان کے اربوں ڈالر کی بچت کرتا ہے، یہ غیر قانونی تارکین وطن کی چوائس ہے کہ وہ ازخود جاتے ہیں یا نہیں، اگر ازخود ملک بدری اختیار نہیں کرتے ہیں تو ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں سزا ، رقم ضبط  اور جرمانہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا جو بائنڈن نے اس ملک کے ساتھ جو کیا اس کی وضاحت نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.