vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے، صدر ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو میں نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔خیال رہےکہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جوابی کاروائی میں  پاکستان نے بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور پاکستان کی حکومت نے  نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا تھا جس کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.