vosa.tv
Voice of South Asia!

پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم کو خط لکھ دیے

0


اسلام آباد)ویب ڈیسک) پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو خطوط لکھ دیے ہیں، جن میں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔پرنس رحیم آغا خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔پرنس رحیم آغا خان نے خط میں لکھا کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر انھیں شدید تشویش ہے، دعا ہے کہ یہ مسئلہ پُرامن طور پر حل ہو، اور مزید جانی نقصان نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.