ہیوسٹن: دوران تقریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 14 زخمی
ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ ہوگئی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ 1 بجے کے قریب چیری ہل کی 6000 بلاک میں اس وقت ہوئی جب تقریب میں ایک غیر مدعو شخص داخل ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو تقریب سے جانے کے لیے کہا گیا لیکن وہ روانگی سے قبل فائرنگ کر گیا۔ موقع پر موجود متعدد افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ افسران کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک گولیاں چل رہی تھیں اور زخمی مختلف مقامات پر موجود تھے۔ ہاؤسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی ریسٹورنٹ جیک ان دی باکس منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا، جہاں فائر ڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ خود اسپتال پہنچے، ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ متعدد کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن پولیس نے تاحال مشتبہ شخص اور متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔