vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے خلاف مقدمہ دائر

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے محکمہ قانون اور مختلف شہروں اور کاؤنٹیز کے اتحاد نے امریکہ کے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ (HUD) کی نئی شرائط کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

یہ مقدمہ وفاقی ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ (HUD) کی جانب سے عائد کردہ نئی شرائط کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس کے تحت شہروں اور کاؤنٹیز کو غیر قانونی شرائط پر دستخط کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ہاؤسنگ امدادی پروگراموں کے لیے فنڈنگ جاری رکھ سکیں، جس سے نیویارک سٹی کے انتہائی کمزور گھرانوں کے لیے اہم خدمات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ نیویارک سٹی کو HUD سے 53.5 ملین ڈالر سے زائد کا کنٹینیوم آف کیئر فنڈز ملے تھے جنہیں کرونک بے گھر افراد کے لیے معاون رہائش فراہم کرنے والے اداروں کو دیا جانا تھا۔ اگر یہ فنڈز ضائع ہو جاتے ہیں، تو یہ 2,700 سے زائد گھروں کی رہائشی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور نیویارک سٹی میں مزید ہزاروں افراد بے گھر ہو سکتے ہیں۔ نیویارک سٹی کی کارپوریشن کونسل مرئیل گوڈ-ٹرفنٹ نے کہا کہ "شہروں کو غیر قانونی شرائط کے ذریعے وفاقی پالیسیوں کو اپنانے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے HUD کنٹینیوم آف کیئر گرانٹ پر غیر قانونی شرائط عائد کی ہیں جو امیگریشن اسٹیٹس، تولیدی صحت، جینڈر آئیڈیالوجی اور امتیازی سلوک جیسے موضوعات پر ہیں۔ مقدمے میں شامل شہروں اور کاؤنٹیوں کا اتحاد HUD کو ان غیر مجاز گرانٹ شرائط کو نافذ کرنے سے روکنے کے لیے عارضی حکم کے لیے درخواست دے گا۔ اس مقدمے میں نیویارک سٹی کے علاوہ بوسٹن، کولمبس، سان فرانسسکو اور دیگر کاؤنٹیز بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.