vosa.tv
Voice of South Asia!

اوورسیز پاکستانیوں کی فلاحی تنظیم امریکا میں بھی سرگرم

0

ہوپ آف  اوورسیز پاکستانیز ( امریکہ ٹیم ) کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا گیا ۔مقررین نے کہا ہماری تنظیم  کا مقصد  اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہے۔

 ہوپ آف  اوورسیز پاکستانیز ( امریکہ ٹیم ) کی جانب سے تقریب  منعقدہ ہوئی جس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی ، تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی  اور  ان مسائل کو  ہوپ تنظیم کے زریعے ترجیحی بنیادوں پر کرنے حل کرنے کا عزم کیا گیا ،   تقریب کے آغاز پر مہرقیصر عباس تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی سعادت حاصل کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز  کے سرپرست اعلی ساجد تاررڑنے کہا موجودہ صورتحال میں پاکستان دفاعی لحاظ سے بھارت مضبوط ہے اور  اگر بھارت جنگ شروع کرتا ہے تو اس کو سبق سیکھائیں گے ۔ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز   یورپ کے  چیئرمین مہران تاررڑ نے کہا آپ وطن سے ہزاروں میل دور رہتے ہیں اور دل اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے ،، اوورسیز پاکستانیز نا صرف اپنے خاندانوں کو سپورٹ کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،
اس موقع پر ڈاکٹر افضال احمد ملی ، امتیاز احمدگوندل اور عارف ندیم بٹ نے  کہا ہمارا مشن اپنے اوورسیز  بھائیوں کی خدمت کرنا ہے  اور ہمارا کردار ایسا ہو نا چاہیے کہ امر ہوجائیں ، ہماری تنظیم اوورسیز پاکستانیز کی محبت ہے ۔
احسن  رانجھا اور عبدالرحمن  نے کہا  جس بھی ملک میں رہتے ہیں ، اس کے قوانین پر عملدرآمد کرنا بھی ضروری ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا  ہمیں امید ہے کہ یہ تنظیم جہاں جہاں بھی پاکستانی بستے ہیں ان کی آواز ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ اوورسیز   پاکستانیز کےمسائل حل کرتی رہے گی ۔اس موقع پر نصر اقبال ، احسن الطاف گوندل ، حافظ وقاص عزیز ، راحیل افضل مغل اور اکرام کدھر بھی شریک تھے اور تقریب میں کینڈا میں انتقال کرنے جانے والے رکن کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.