vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایڈمز کا Notify NYC میں رجسٹریشن کے آسان طریقہ متعارف

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ایمرجنسی مینجمنٹ کمشنر زیک اسکل نے شہریوں کے لیے Notify NYC میں رجسٹریشن کا ایک نیا اور آسان طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، یہ سروس شہریوں کو ہنگامی صورت حال سے متعلق اپ ڈیٹس ایس ایم ایس، ای میل، سوشل میڈیا، آر ایس ایس فیڈ، اور موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کرتی ہے۔ اب شہری صرف "NOTIFYNYC” ٹائپ کر کے 692-692 پر میسج بھیج کر سٹی وائیڈ الرٹس حاصل کر سکتے ہیں، اور زِپ کوڈ فراہم کر کے بغیر کسی آن لائن اکاؤنٹ یا ایپ ڈاؤن لوڈ کیے اپنے علاقے کی مخصوص اپ ڈیٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی شہر نے ایک 4 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ شہریوں کو Notify NYC کے فائدے بتائے جا سکیں۔ اس مہم میں ایسے اشتہارات شامل ہوں گے جن میں شہری روزمرہ کے مسائل جیسے ٹریفک، بلیک آؤٹ، پانی کی صورتحال یا سیلاب کی وارننگ کے بارے میں ایس ایم ایس وصول کرتے دکھائی دیں گے۔ نئی اپ ڈیٹس کے تحت اب شہری اپنے زپ کوڈ کو ٹیکسٹ کر کے مخصوص علاقے کی اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں، اور اگر وہ چاہیں تو دفتر یا بچوں کے اسکول جیسے دوسرے علاقوں کے زپ کوڈ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ الرٹس میں ٹریفک میں تاخیر، روڈ کلوزنگ، بجلی کے مسائل، فائر الرٹس، اسکول کی بند ہونے یا کھلنے کی اطلاع، اور دیگر ایمرجنسیز شامل ہوں گی۔ اگر کوئی شہری مخصوص علاقے کے الرٹس بند کرنا چاہے تو وہ “STOP [zipcode]” میسج کر سکتا ہے، یا “STOP ALL” لکھ کر تمام اپ ڈیٹس بند کروا سکتا ہے۔ صارفین چاہیں تو اپنا ای میل ایڈریس بھیج کر ای میل اپ ڈیٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں، اور ان کی ذاتی معلومات یا لوکیشن کسی سے شیئر نہیں کی جاتی۔ اس نظام کے ذریعے فی الحال 1.2 ملین سے زائد شہری باخبر رہ رہے ہیں، اور اب یہ سسٹم 14 زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں امریکن سائن لینگویج بھی شامل ہے۔ میئر نے کہا یہ اقدام شہریوں کو بروقت اور متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ خود کو، اپنے پیاروں اور اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.