vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز کا ذہنی امراض کے شکار بے گھر افراد کیلئے نئے اقدامات کا اعلان 

0

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں ذہنی امراض میں مبتلا بے گھر افراد کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ 

اپنی ہفتہ وار  پریس کانفرنس میں میئر نے کہا کہ شہر کی سڑکوں اور سب وے میں رہنے والے ذہنی مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے کا سب سے کمزور طبقہ ہیں جنہیں ہماری فوری توجہ کی ضرورت ہے۔نیویارک کے PATH پروگرام کی نمائندہ لیسا سنگھ نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم راتوں کو سب وے میں گشت کرکے ذہنی مریضوں کی مدد کرتی ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ ان کے انتظامیہ نے گزشتہ دو سالوں میں شہر بھر سے 500 سے زائد بے گھر کیمپس ختم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سب وے اسٹیشنوں کو بھی صاف کیا ہے جہاں اب شہری محفوظ طریقے سے سفر کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق نیویارک میں تقریباً 3,000 افراد شدید ذہنی امراض کا شکار ہیں جو سڑکوں پر زندگی گزار رہے ہیں۔ نئے پروگرام کے تحت ان افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی مریضوں کی بحالی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ میئر ایڈمز نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ذہنی صحت کے شعبے میں مزید فنڈز فراہم کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.