vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کاجیٹ سیٹ نائٹ کلب کا دورہ، متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

0

 نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ڈومینکن ریپبلک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ ہفتے مشہور نائٹ کلب "جیٹ سیٹ” کی چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 231 افراد کی یاد میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میئر ایڈمز نے سانتو دومنگو پہنچنے پر سب سے پہلے مقامی پولیس اور حکام سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ جائے حادثہ پر پہنچے۔ حادثہ 7 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک کنسرٹ میں شریک تھے۔ دومنگو میں ان کا استقبال ڈومینکن میونسپل لیگ کے صدر وکٹر ڈی آزا نے کیا، جو ملک بھر کے میئرز کے دفاتر کے اختیارات اور تعمیراتی اجازت ناموں کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ ہیں۔ ایڈمز نے ڈپٹی میئر آلمنزار اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر یدانس روڈریگیز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت میں ڈومینکن طاقت کی علامت ہیں۔ انہوں نے بقالوں کی نمائندہ تنظیم کے سربراہ فرنینڈو رادامیس روڈریگیز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کسی سانحے کو پڑھنا یا خبروں میں دیکھنا الگ بات ہے لیکن یہاں آ کر متاثرہ چہروں کو دیکھنا ایک الگ تجربہ ہے، جس کے لیے آنا ضروری تھا۔ ایڈمز نے کہا جب میں نہروں کے کنارے چہروں کو دیکھتا ہوں تو مجھے وہ تمام آلمنزار، یدانس اور روڈریگیز یاد آتے ہیں جو ہم کھو چکے ہیں۔ یہ سب میرے خاندان کا حصہ ہیں، جو امریکہ اور ڈومینکن ریپبلک کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملین ڈومینکن نیویارک میں رہتے ہیں جو خاندان، ایمان، بچوں اور عوامی تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اس درد کو مقصد میں تبدیل کرنا ہے، اور میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہوں تاکہ ایسا سانحہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ آخر میں، انہوں نے متاثرین کی یاد میں ایک پھولوں کی چادر چڑھائی اور کہا، میں صرف شہر کا میئر نہیں، آپ کا بھائی ہوں، اور آپ کے غم میں شریک ہوں۔ نیویارک میں میرا گھر آپ کا گھر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.