امریکا اسرائیل کو 18 ملین ڈالر کے انجن فروخت کرےگا
امریکہ نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے انجنز فروخت کرنے کی منظوری دے دی، امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انجنز اسرائیلی افواج کے بھاری فوجی گاڑیوں کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
اسرائیل نے اپنی فوجی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے بھاری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے انجنز کی ضرورت ظاہر کی تھی، تاکہ بکتر بند اہلکار بردار گاڑیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، یہ معاہدہ صرف انجنز تک محدود نہیں بلکہ اس میں پرزے، تکنیکی معاونت، اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ سودا خطے میں فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ انجنز خاص طور پر ایسے دشوار گزار اور جنگی حالات والے علاقوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جہاں فوجی نقل و حرکت میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ ان انجنز کی فراہمی سے اسرائیلی افواج کی دفاعی صلاحیت اور سرحدی تحفظ میں بہتری آئے گی۔یہ معاہدہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بدستور جاری ہے، اور عالمی سطح پر اسلحے کی خرید و فروخت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔