vosa.tv
Voice of South Asia!

شہریار علی ایک بار پھر لیجسلیٹر کا انتخاب لڑیں گے

0

پاکستانی نژاد امریکی نوجوان شہریار علی نے ناساو کاؤنٹی سے ایک بار پھر ری پبلیکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے لیجسلیٹر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور امریکی سیاستدانوں نے شہریار علی کی  حمایت کردی۔

 پاکستانی نژاد امریکن شہریار علی کو ری پبلکن پارٹی نے لیجسلیٹر کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا ، اس موقع پر شہر یار علی نے اپنی انتخابی مہم   کی ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا میری ہر ممکن کوشش ہوگی  کہ میں اس الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کروں۔ شہر یار علی ناسا کاونٹی کے ڈسٹرکٹ 14  سےلیجسلیٹر کے امیدوار ہیں۔

اس موقع پر  ناسا کاونٹی  ری پبلکن پارٹی کے جوزف کائرو کا کہنا تھا  اب وقت آگیاہے کہ آپ اپنا نمائندہ خود منتخب کریں ،آپ سب سے اپیل ہے کہ مہم میں بھرپورشرکت کریں  اور شہریار علی کو کامیاب کرائیں۔

 لیجسلیٹر کا یہ الیکشن نومبر کے مہینے میں منعقد کیا جائے  گا۔ اس میں ناسا کاونٹی کے علاقے  ویلی اسٹریم ، لن بروک ،راک ول سینٹر شامل ہیں ، اس موقع پر  ساوئھ ایشین کی بہت بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی جنہوں نے شہریار علی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ،اس موقع پر ناسا کاونٹی ری پبلکن پارٹی کے چئیرمین جو کائرواور ری پبلکن پارٹی کی ٹاپ لیڈرشپ موجود تھی ،جنہوں نے شہریار علی  کوبھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.