vosa.tv
Voice of South Asia!

یہود مخالفین کے لیے امریکا کے دروازے بند، نیا حکم آگیا

0

امریکا نے  سوشل میڈیا پر یہود مخالف پوسٹ کرنے والوں کو ویزہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی  کے مطابق یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی  ،، غیرملکی طلبا کے ویزوں اور امریکا میں مستقل رہائشی ’ گرین کارڈز ’ کے لیے درخواستوں پر لاگو ہوگی۔

امریکی شہریت اور ایمیگریشن سروس  کی ویب سائٹ  کے مطابق محکمہ  ہوم لینڈ سیکورٹی   نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہود مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو ویزے اور رہائشی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے وہ ویزا درخواست گزار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے اور ان لوگوں کو ویزے یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کر دیں گے جو یہود دشمن مواد پوسٹ کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔حکام کے مطابق  امریکا نے حماس، لبنان، حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں کو  دہشت گرد قرار دیا ہو اہے  اس لیے  ان  تنظیموں  کی  حمایت میں  سوشل میڈیا کی تمام سرگرمیاں  یہود مخالف  شمار کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ امریکی آئین کی پہلی ترمیم  آزادیِ اظہار کی ضمانت دیتی ہے ۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ایک بیان واضح کیا کہ اگر کوئی بھی جو یہ سوچتا ہے کہ وہ امریکا آسکتا ہے اور یہود دشمن تشدد اور دہشت گردی کی وکالت کے لیے آئین کی پہلی ترمیم کے پیچھے چھپ سکتا ہے تو وہ دوبارہ سوچے لے، اسے یہاں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور طلبا کے ویزوں اور امریکا میں مستقل رہائشی ’ گرین کارڈز ’ کے لیے درخواستوں پر لاگو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.