vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز اور اسکول چانسلر کا 3,700 اساتذہ کی تقرری کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور اسکول چانسلر میلیسا ایویلیس راموس نے مالی سال 2026 کے بجٹ کے تحت شہر کے 750 سے زائد سرکاری اسکولوں میں 3,700 سے زیادہ اساتذہ کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق،  یہ اقدام مالی سال 2026 کے میئرل ایگزیکٹو بجٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد 2025–2026 کے تعلیمی سال میں کلاسوں کا حجم کم کرنا اور ریاستی قانون کے مطابق طلبہ کی تعداد کو کم کرنے کی حد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسکولوں کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ خود اپنی کلاس سائز کم کرنے کی منصوبہ بندی کریں، جو مقامی اسکول لیڈرشپ ٹیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی۔ یہ اعلان ماضی کی کمیونٹی مشاورت اور 2023 میں قائم کیے گئے ورکنگ گروپ کی سفارشات پر مبنی ہے۔ میئر نے کہا یہ منصوبہ شہر کی جانب سے تعلیمی شعبے میں حالیہ سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جس میں رواں سال 1,000 نئے اساتذہ کی بھرتی اور ان پروگراموں کے لیے 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے جو پہلے وفاقی فنڈز سے چل رہے تھے۔ حکام اور یونین رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام طلبہ کی کامیابی اور اسکولوں میں بہتر سیکھنے کا ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.