vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی مؤخر کر دی، معاہدے کے لیے 75 دن کی توسیع

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی تاحال مؤخر کر دی، معاہدے کی ڈیڈ لائن میں 75 دن کی توسیع کر دی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹک ٹاک کے ممکنہ معاہدے کے لیے تمام ضروری منظوریوں میں وقت درکار ہے، اس لیے وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں تاکہ ایپ کو مزید 75 دن کے لیے فعال رکھا جا سکے۔  ٹرمپ کے حالیہ فیصلے سے قبل انہوں نے چین سے درآمدات پر محصولات میں 34 فیصد اضافہ کیا، جس کے بعد اب امریکہ میں چینی برآمدات پر کل 54 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اس تجارتی کشمکش کے دوران ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر بیجنگ بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک فروخت کرنے میں مدد فراہم کرے تو امریکہ چین پر عائد محصولات میں نرمی کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ چین کے ساتھ نیک نیتی سے کام جاری رکھیں گے، اگرچہ مجھے معلوم ہے کہ وہ ہماری باہمی محصولات کی پالیسی سے خوش نہیں ہیں، جو کہ منصفانہ اور متوازن تجارت کے لیے ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.