vosa.tv
Voice of South Asia!

آریزونا: عیسائی گرجا گھروں کو نشانہ بنانے کی سازش، 45 سالہ مجرم قرار

0

آریزونا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست آریزونا کے ایک شہری کو عیسائی گرجا گھروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

جیوری نے فیصلہ سنایا ہے کہ آریزونا کے شہر فینکس میں ایک 45 سالہ زیمناکوں صالح نے 2023 میں کیلیفورنیا کے روزویل میں ایک عیسائی گرجا گھر میں بم دھماکے کی جھوٹی دھمکی دی اور عبادت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، جسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا گیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ صالح نے آریزونا، کیلیفورنیا اور کولوراڈو میں چار عیسائی گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سیاہ بیگ چھپائے جنہیں دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوا۔ مزید تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صالح بم بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کے اسٹوریج یونٹ سے بم بنانے کے اجزاء برآمد ہوئے۔ صالح کے سوشل میڈیا ریکارڈز میں انتہاپسند مواد بھی شامل تھا، جس میں "کافروں کی موت” کی ویڈیوز اور داعش کے دہشت گردوں کی کارروائیاں شامل تھیں۔ اس جرم کے لیے صالح کو چھ سال قید اور 250,000 ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ سزا 18 جولائی کو سنائی جائے گی۔ یہ کیس ایف بی آئی اور مقامی پولیس کے تعاون سے تحقیقات کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.