شکاگو میں بلدیاتی انتخابات، مسلم امیدوار بھی دوڑ میں شامل
شکاگو/رپورٹ (سید خلیل اللہ )شکاگو کے مضافاتی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ، ووٹرز کی خاصی دلچسپی ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، 75 سے زائد مسلم امیدوار نے حصہ لیا۔
ریاست الینوئے کے میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے ،شکاگو اور اس کے مضافات میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں ووٹرز نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا ، پاکستانی ، بھارتی کمیونٹی اور مین ٹاون شپ کی ووٹرز نےاپنے بچوں، اپنی برادریوں، اور آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے جبکہ اپنے اسکولوں اور محلوں کی ترقی کے لئے بڑی تعدادمیں ووٹنگ میں حصہ لیا ،ریاست الینوائے میں 75 سے زائد مسلم امیدوار مدمقابل ہیں تاہم شکاگو کے مضافاتی علاقوں میں کئی مسلم امیدواروں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ مین ٹاؤن شپ ٹرسٹی کے عہدے کے لیےدوبارہ انتخاب لڑنے والے پاکستانی نژاد امریکی آصف ملک نے انتخابات سے متعلق آگاہ کیا ۔ آصف ملک نے اپنی کمیونٹی کے لیے بلدیاتی انتخابات کی وضاحت کی اورکہا بلدیاتی انتخابات واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی کیسے گزارتے ہیں۔ہمارے منتخب کردہ مقامی نمائندوں کے فیصلوں کا ہماری کمیونٹیز پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔