vosa.tv
Voice of South Asia!

 میئر ایڈمز کا ایپ بیسڈ ڈیلیوری ورکرز کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن (DCWP) کی کمشنر ولڈا ویرا مایوگا نے ایپ بیسڈ ریسٹورنٹ ڈیلیوری ورکرز کی کم از کم تنخواہ بڑھا کر 21.44 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق، یہ اضافہ افراطِ زر کے 7.41 فیصد ایڈجسٹمنٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ نئی تنخواہ پہلے سے طے شدہ  19.96 ڈالر سے بڑھ کر اب ریاستی کم از کم تنخواہ کے برابر ہو گئی ہے۔ ایڈمز انتظامیہ نے جون 2023 میں پہلی بار ایپ بیسڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے کم از کم تنخواہ مقرر کی تھی، جس کے بعد سے مختلف ایپس نے 700 ملین ڈالر اضافی تنخواہ اادا کی۔ اس نئی پالیسی کے تحت، ڈیلیوری ورکرز کی اوسط تنخواہ اب 5.39 ڈالر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 21.44 ڈالر فی گھنٹہ ہو گئی ہے، جو ٹپس کے علاوہ ہے۔ میئر ایڈمز نے اس اقدام کو ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور مالی استحکام فراہم کرنے کے لیے ضروری قرار دیا۔ ڈی سی ڈبلیو پی کمشنر مایوگا نے بھی اس پالیسی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایپ بیسڈ ڈیلیوری انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ نیویارک سٹی کونسل نے ستمبر 2021 میں قانون 115 پاس کیا تھا، جس کے تحت ایپ بیسڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے کم از کم تنخواہ مقرر کی گئی۔ اس کے نفاذ میں قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن نیویارک اسٹیٹ سپریم کورٹ نے شہر کے حق میں فیصلہ دیا۔ ایڈمز انتظامیہ نے مزید سہولتیں فراہم کی ہیں جن میں عوامی ای بائیک چارجنگ اسٹیشنز اور ڈیلیوریسٹاز ہبز شامل ہیں، جہاں ورکرز آرام کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.