vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو کے میئر برینڈن جانسن کا مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں سٹی ہال میں افطار ڈنر

0

شکاگو کے میئر برینڈن جانسن اور الینوائے مسلم سوک کولیشن کے زیر اہتمام سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے سٹی ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد، مسلم منتخب عہدیداروں، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلم کمیونٹی کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شکاگو سٹی ہال کو خوبصورت لالٹینوں سے سجایا گیا جس سے شرکاء میں تہوار کا ماحول بن گیا۔پروگرام کا آغاز 9 سالہ احمد الامین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔قرآن کا ترجمہ اوجالا فاؤنڈیشن کی الما کیمپوس نے کیا۔مسلم سوک کولیشن فیتھ آفیسر پادری بلی ایونز اور چیف ڈاکٹر دلارا سعید نے خیر مقدمی کلمات کہے۔ڈپٹی پالیسی ڈائریکٹر اور پاکستانی نژاد امریکی نورین ہاشم نے میئر کا تعارف کرایا۔شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کی کمیونٹی سروس کی روایات، تعلیم کے لیے لگن اور چیریٹی پر زور دینا قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی روایات رمضان کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہیں۔شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے تمام مذاہب کی برادریوں کے ساتھ امن اور سماجی انصاف کے انضمام کی اقدار پر زور دیا اور انہیں شکاگو کے میئر کے دفتر کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ میئر برینڈن جانسن نے شکاگو کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب میں شریک  دیگر معزز مہمانوں میں کئی مختلف ممالک کے سفیر، اعلیٰ سرکاری حکام اور کمیونٹی رہنما شامل تھے۔ روزہ داروں کی لذیذ روایتی پکوانوں اور کھانوں سے تواضع کی گئی۔ افطار کے بعد شام کی نماز افرائیم بہار کلچرل سنٹر کے امام لارنس نجیب نے پڑھائی۔ تقریب کے دوران شرکاء کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملا اور عوامی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.