vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر لبنان سے واپسی پر ملک بدر

0

امریکی حکومت نے براون یونیورسٹی کی لبنانی نژاد پروفیسر اور ڈاکٹر راشا علویہ کو لبنان سے واپسی پر عدالتی حکم کے باوجود ملک بدر کردیا۔ متاثرہ ڈاکٹرکے وکیل کے مطابق راشا علاویہ کے پاس ایچ ون بی ویزا موجود تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  34  سالہ  لبنانی شہری  ڈاکٹر راشا علاویہہ رہوڈ  آئی لینڈ میں براؤن یونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ خاتون ڈاکٹرکی کزن یارا شہاب کے دائر کر دہ  مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ راشا علاویہہ گزشتہ دنوں لبنان میں رشتہ داروں سے ملنے کے بعدلوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں تو انھیں حراست میں لے لیا گیا۔مقدمے کے مطابق ویزہ ہونے کے باوجود کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے راشا علاویہہ کو حراست میں لیا اور رشتہ داروں کو اس کی وجوہات بھی نہیں  بتائیں ۔ خاتون کی کزن نے عدالت سے رجوع کیا تو جج نے امریکی ویزہ رکھنے والی خاتون کو فوری طور پر ملک سے نہ نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم اس  کے باوجود انھیں  امریکا میں داخلے روکتے ہوئے لبنان بدر کردیا گیا۔راشا علویہ 2018 سے امریکا میں رہنے کا ویزہ رکھتی ہیں۔وہ پہلی بار اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں دو سالہ فیلوشپ کے لیے آئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے واشنگٹن یونیورسٹی سے فیلوشپ مکمل  کی اور اس کے بعد انٹرنل میڈیسن کی تعلیم کے لیے ییل واٹربری سے منسلک ہوئیں جو انہوں نے جون میں مکمل کیا۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لبنان میں امریکی قونصلیٹ نے ڈاکٹر راشا علاویہہ کو ایچ ون بی ویزہ جاری کیا تھا جو ان کو ملک میں داخلے اور براؤن یونیورسٹی میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.