vosa.tv
Voice of South Asia!

مجسمہِ آزادی واپس کرو، امریکا کا فرانس کو ایبسلوٹلی ناٹ

0

فرانس نے امریکا سے  مجسمہ آزادی واپس مانگ لیا۔ترجمان وائٹ  ہاوس کیرولین لیوئٹ  نے مجمسے   کی واپسی سے  متعلق سوال  کے جواب میں کہا  ایبسلوٹلی  ناٹ،یہ صرف امریکا کی بدولت ہے کہ فرانسیسی آج جرمن زبان نہیں بول رہے ۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے فرانسیسی رکن رافیل گلکس مین نے کہا ہے کہ فرانس کو امریکا سے مجسمہ آزادی واپس لے لینا چاہیے ۔۔جن اقدار کی پاسداری پر  یہ  تحفہ  دیا گیا تھا امریکا اب ان کی نمائندگی نہیں کرتا۔۔پلیس پبلک سینٹر لیفٹ موومنٹ کے کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں آزاد خیالی، سائنسی تحقیق اور انصاف کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے، اور وہاں محققین کو برطرف کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی رکن کے مطالبے سے متعلق وائٹ  ہاوس کی ترجمان کیرولین لیوئٹ سےمیڈیا بریفنگ کے دوران  سوال کیا  گیا کہ کیا صدر ٹرمپ فرانس کو  مجمسہ ِآزادی واپس کریں گے۔؟اس  سوال  کے جواب میں  ترجمان وائٹ ہاوس  کیرولئن لیوئٹ نے  حاضر جوابی اور برجستہ  کہا کہ   بالکل بھی نہیں، فرانسیسی عوام کو امریکا کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انھیں جرمن زبان بولنا نہیں  پڑ رہی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.