vosa.tv
Voice of South Asia!

جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے بات چیت کروں گا، ٹرمپ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے جلد بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر کو جنگ بندی کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے بات چیت کروں گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق روس نہیں چاہتا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار کرے، یوکرین کے کچھ حصہ پر روسی قبضہ کی تجویز شامل ہے، زاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کا کنٹرول بھی بات چیت میں شامل ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ کیا ہم یہ جنگ روک سکتے ہیں، شاید جنگ رکوادیں یا شاید نہ رکواسکیں، لیکن میں سمجھتا ہوں ہمارے پاس بہت اچھا موقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.