vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں عید بازار سجنے لگے، خریداری کا آغاز ہوگیا

0

نیو جرسی کے علاقے برگن کاؤنٹی میں واقع مقامی  ہوٹل میں کلچرل سوسائٹی آف نارتھ برگن کے زیراہتمام عیدکی خریداری کے لئے چاندرات بازار کا انعقاد کیا گیا،جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

عید کی آمد کے موقع پر کلچرل سوسائٹی آف نارتھ برگن کے زیراہتمام ایک خوبصورت عید بازار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور عید کی خوشیوں کو مل جل کر منانے کا موقع فراہم کرنا تھا۔بازار کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لیے روایتی لالٹینوں اور رمضان کی مناسبت سے دلکش سجاوٹ کی گئی تھی جو شرکاء کو ایک خوبصورت ماحول فراہم کر رہی تھی۔بازار کی منتظمین فرحت خان ، نادیہ خان اور غزالہ شاہدچوہان تھیں جنہوں نے ایونٹ کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سالوں سے یہ بازار لگا رہے ہیں جہاں لوگوں کے لئے  اعلیٰ معیار کی اشیاء مناسب قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں۔

بازار میں مختلف اقسام کے روایتی اور ثقافتی اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں زیورات، چوڑیاں، مہندی، کپڑے، شالیں، ہینڈ بیگز، کھانے پینے کی اشیاء اور جوتے شامل تھے۔ خواتین اور بچوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ خریداری کی اور عید کی تیاریوں کا بھرپور لطف اٹھایا۔شرکاء نے اس ایونٹ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط ہوں اور تہوار کی خوشیوں کو اجتماعی طور پر منایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.